”ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے“ ابھیجیت کا ایک بار پھر شاہ رخ خان پر طنزیہ وار
نیا دن، نیا موقع لیکن گلوکار ابھیجیت کو ایک ہی پرانی شکایت ہے۔ انہیں فلموں میں شاہ رخ خان کے گانے گانے کا کریڈٹ نہیں دیا جاتا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ بات چیت میں، ابھیجیت نے بتایا کہ ان کا سپر اسٹار سے کوئی ذاتی تعلق نہیں ہے اور ان کے تمام گانوں کا کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔
کنگنا رناوت کو 1 لاکھ روپے کا بجلی کا بل کیوں ملا؟ وجہ سامنے آ گئی
جب ابھیجیت اور شاہ رخ خان کے گانوں کا موازنہ کشور کمار اور امیتابھ بچن کی مشہور جوڑی سے کیا گیا تواس مشابہت کو مسترد کرتے ہوئے ابھیجیت نے کہا کہ میرا اور شاہ رخ کا معاملہ الگ ہے، ہماری آوازیں سننے کے بعد ایسا لگتا ہے جیسے ہم جڑواں ہوں، مجھے اب احساس ہوا کہ یہ سارے گانے میرے نہیں ہیں، شاہ رخ نے گائے ہیں، لکھے ہیں، میوزک بھی ان کا ہے، فلم بھی ان کی ہے اور شاہ رخ کے سینماٹوگرافر بھی شاہ رخ کے ہیں۔
اس سے پہلے بھی ایک انٹرویو میں، ابھیجیت نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا، یہ وہ چیز ہے جو شاہ رخ خان اچھی طرح جانتے ہیں، ہمارے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اور شاہ رخ خان کی سالگرہ میں صرف ایک دن کا فرق ہے اور دونوں کا برج عقرب ہے، لیکن اس کے باوجود انہیں شاہ رخ خان کے سہارے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اپنی راہ پر چل رہے ہیں۔
2004 میں جب میں ہوں نا ریلیز ہوئی تو ابھیجیت ”پہلی بار“ ناراض ہوئے۔ گلوکار نے اظہار کیا، ”اسپاٹ بوائے، اسسٹنٹ ہیئر اسٹائلسٹ، اسسٹنٹ ڈریس میکر،انہوں نے گلوکاروں کے علاوہ کاسٹنگ میں سب کو کریڈٹ دیا۔“ انہوں نے پہلے کہا تھا کہ جس دن انہوں نے شاہ رخ خان کے لیے گانا چھوڑ دیا، اداکار کے اسٹارڈم میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔
حال ہی میں، ابھیجیت نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے اختلافات کم کرنے اور ان کے لیے گانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ماضی میں اختلافات تھے، لیکن اب وہ معاملات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور شاہ رخ خان کے لیے گانے کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ ابھیجیت بھٹاچاریہ نے شاہ رخ خان کی فلموں میں کئی مشہور گانے گائے ہیں، جن میں ”توبہ تمہارے یہ اشارے“، ”ذرا سا جھوم لوں میں“ اور ”تمہیں جو میں نے دیکھا“ شامل ہیں۔ یہ گانے آج بھی سامعین میں مقبول ہیں اور ان کی آواز کو پسند کیا جاتا ہے۔
Comments are closed on this story.