Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

پی ایس ایل ایڈیشن 10 کا آج سے آغاز، افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہوگی

پی ایس ایل 10 کا رنگا رنگ میلا آج شام سجے گا، راولپنڈی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگا
شائع 11 اپريل 2025 12:23pm

بلوں کے وار، وکٹوں کی بوچھاڑ، آج سے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔38 دن تک ایکشن سے بھرپور میچز کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل 10 کا رنگا رنگ میلا آج شام سجے گا، راولپنڈی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے افتتاحی تقریب سجے گی،جس میں عابد پروین آواز کا جادو جگائیں گی جبکہ علی ظفر، ابرارالحق، نتاشا بیگ اورطلحہ انجم بھی پرفارم کریں گے۔

لیزر شو کے ساتھ آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

میچ کب شروع ہوگا؟

پی ایس ایل کا پہلا ٹاکرا آج راولپنڈی میں ہوگا، افتتاحی میچ میں آج رات 8:30 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کا جوڑ پڑے گا۔

کولن منرو، شاداب، سلمان اور اعظم خان اسلام آباد کے اہم ہتھیار ہیں لاہور قلندر کا انحصار شاہین، فخرر زمان ، بلنگز اور ویزے پر ہے۔

ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اعزاز کا دفاع کرے گی۔

rawalpindi

psl 10