کنگنا رناوت کو 1 لاکھ روپے کا بجلی کا بل کیوں ملا؟ وجہ سامنے آ گئی
ہماچل پردیش اسٹیٹ الیکٹرسٹی بورڈ لمیٹڈ (HPSEBL) کے منیجنگ ڈائریکٹر، سندیپ کمار، نے اداکارہ کنگنا رناوت کے بجلی کے بل سے متعلق حالیہ تنازعہ پر وضاحت پیش کی ہے۔
کنگنا رناوت، جو منڈی پارلیمانی حلقہ سے رکن پارلیمنٹ ہیں، نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں 1 لاکھ روپے کا بجلی کا بل موصول ہوا ہے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، سندیپ کمار نے بتایا کہ بل کی رقم دراصل 91,000 روپے سے زائد تھی، جو ایک ماہ کا نہیں بلکہ متعدد بلنگ سائیکلز اور بقایا جات پر مشتمل ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا اعلان کردیا
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ کنگنا نے نومبر اور دسمبر کے بل 16 جنوری کو ادا کیے تھے، جبکہ جنوری اور فروری کے بلز کی ادائیگی باقی تھی۔ مارچ کے 20 دنوں کے بلز کی رقم بھی اس مجموعے میں شامل ہے۔ اگر ادائیگیاں بروقت کی جاتیں تو رقم اتنی زیادہ نہ ہوتی۔
تکنیکی پہلو پر بات کرتے ہوئے، سندیپ کمار نے بتایا کہ کنگنا کا گھریلو کنکشن لوڈ 94 کلوواٹ ہے، جو ایک عام گھریلو میٹر کے بوجھ سے تقریباً 1500 فیصد زیادہ ہے۔ صرف مارچ میں، 28 دنوں کے دوران، انہوں نے تقریباً 9,000 یونٹ بجلی استعمال کی۔ یہ بجلی استعمال صرف ان کی رہائش گاہ کے لیے ہے، اور یہ بل اسی کنکشن سے متعلق ہے۔
مینیجنگ ڈائریکٹر نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ کنگنا کو 700 روپے کی سبسڈی دی گئی ہے، جو باقاعدہ طریقہ کار کے مطابق ان کے بل پر لاگو کی گئی۔
سندیپ کمار نے یہ بھی بتایا کہ عوامی سطح پر مسئلہ اٹھانے سے قبل کنگنا یا ان کے نمائندوں نے براہ راست بجلی بورڈ سے رابطہ نہیں کیا تھا۔
بل کی وضاحت کے بعد ریاست کے وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایک تو وہ بل ادا نہیں کرتیں اور پھر حکومت کو برا بھلا کہتی ہیں۔
Comments are closed on this story.