Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

جلد اور بالوں کی صحت کے لیے چاول کی چوکر کے تیل کے 5 حیرت انگیز فوائد

ان میں جلد کوصحت پہنچانے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں
اپ ڈیٹ 12 اپريل 2025 09:30am

جب بات جلد اور بالوں کی دیکھ بھال کی ہو تو قدرتی تیل بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ نرم، کومل جلد چاہتی ہیں تو قدرتی تیل اس مقصد کے لیے بہترین ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ ان میں جلد کو فائدہ پہنچانے والی خصوصیات کا ایک منفرد مجموعہ ہوتا ہے۔

چاول کی چوکر کا تیل، جو عام طور پر سلاد میں ڈریسنگ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، نہ صرف کھانا پکانے کے لیے بہترین ہے بلکہ قدرتی جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات کے طور پر بھی بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔

یہ مختلف وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ چاول کی چوکر چاول کے دانے کی بیرونی تہہ ہوتی ہے، اور اس تیل کو چاول کی بھوسی سے نکالا جاتا ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق، ”چاول کی چوکر کے تیل میں پولی انسیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز کی مناسب مقدار ہوتی ہے، اور اس میں موجود فلیوونائڈز بالوں اور جلد کے لیے بہترین فائدے فراہم کر سکتے ہیں۔“

جلد کو یو وی شعاعوں سے بچاتا ہے

چاول کی چوکر کا تیل (Rice Bran Oil) اپنی قدرتی خصوصیات کی وجہ سے جلد اور بالوں کی نگہداشت میں ایک قیمتی قدرتی حل کے طور پر ابھرا ہے۔ سورج کی مضر UV شعاعوں سے جلد کو بچانے کے لیے یہ تیل مؤثر قدرتی سن اسکرین کے طور پر کام کرتا ہے۔

روزانہ دو قطرے چاول کی چوکر کے تیل کو چہرے پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کرنے سے نہ صرف جلد کو آلودگی سے بچاؤ ملتا ہے بلکہ یہ تیل جلد میں آسانی سے جذب ہو کر اسے نرم و ملائم بھی بناتا ہے۔

میک اپ ریموور

یہ تیل ایک بہترین میک اپ ریموور بھی ہے۔ اس میں موجود قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن ای جلد میں گہرائی تک اثر انداز ہوتے ہیں، اضافی میک اپ کو نرم انداز میں صاف کرتے ہیں اور جلد کو تازگی بخشتے ہیں۔

بالوں کو گرنے سے روکتا ہے

بالوں کی دیکھ بھال میں بھی چاول کی چوکر کا تیل اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں موجود غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈنٹس نہ صرف جلد کو جوان رکھتے ہیں بلکہ بالوں کے قبل از وقت سفید ہونے سے بھی بچاتے ہیں۔ اس کے لیے ہفتے میں دو بار گرم چاول کی چوکر کے تیل سے سر کی مالش کی جائے، یا 2 سے 3 قطرے شیمپو میں شامل کرکے استعمال کیا جائے تو بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

سیاہ حلقوں سے بچاتا ہے

اس کے علاوہ، یہ تیل سیاہ حلقوں کے خلاف بھی مؤثر ہے۔ آنکھوں کے گرد نرمی سے مالش کرنے سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے، سوجن کم ہوتی ہے، اور سٹرول کی موجودگی آنکھوں کے نیچے کی جلد کو روشن اور ہموار بناتی ہے۔

تو اگر آپ جلد، بالوں اور آنکھوں کی قدرتی حفاظت چاہتے ہیں تو چاول کی چوکر کے اس جادوی تیل کو اپنی روزمرہ کی خوبصورتی کی روٹین کا حصہ ضرور بنائیں۔

یہ مضمون عمومی معلومات پر مبنی ہے اور اس کا مقصد طبی مشورہ فراہم کرنا نہیں ہے۔ کسی بھی قسم کی جلدی یا صحت سے متعلق پریشانی کی صورت میں مستند ماہر سے رجوع کریں۔

sports

entertainment

lifestyle

شخصیات