پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 500 پوائنٹس گر گیا
انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 6 سو پر آ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ تھم گیا اور جمعہ کے روز کاروباری ہفتے کے آخری دن مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔
کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں منفی رحجان غالب رہا، اور 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
مارکیٹ میں سرمایہ کار محتاط نظر آئے، جب کہ حالیہ تیزی کے بعد منافع کے حصول کی غرض سے فروخت کا دباؤ بڑھا، جس سے مارکیٹ کا مجموعی ماحول غیر یقینی کا شکار ہوا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی اور معاشی عوامل کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد وقتی طور پر متاثر ہوا ہے، تاہم طویل مدتی بنیادوں پر مارکیٹ کی سمت کا تعین اگلے ہفتے متوقع معاشی فیصلوں اور عالمی رجحانات سے مشروط ہوگا۔
Pakistan Stock Exchange (PSX)
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.