Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

بے عزتی پر لوگوں کو زندگی سے نکال دیتی ہوں، رمشا خان کا دوٹوک فیصلہ

والدہ نے اداکاری کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی
شائع 11 اپريل 2025 09:31am

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اور ذہین اداکارہ رمشا خان نے انکشاف کیا کہ وہ سکون کو لوگوں پر ترجیح دیتی ہیں اور بے عزتی برداشت نہیں کرتیں۔

رمشاخان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں ، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور انڈسٹری میں سفر کے بارے میں کھل کر بات کی۔

رمشا خان، جنہیں ڈرامہ سیریل ”دنیا پور“ اور ”جنت سے آگئے“ میں شاندار اداکاری پر خوب سراہا جا رہا ہے، ان دنوں اپنے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 2017 میں فلم ”تھوڑا جی لے“ سے کیا، جس میں بلال عباس خان بھی نظر آئے تھے۔ اس کے بعد سے وہ کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی چلی گئیں اور آج ان کا شمار صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران رمشا نے بتایا کہ وہ فطرتاً ایک انٹروورٹ ہیں اور اگر ان کی والدہ انہیں اداکاری کے میدان میں نہ دھکیلتی تو شاید وہ آج کسی گیمنگ سیٹ اپ کے ساتھ گھر میں بیٹھی ہوتیں۔

”میری ماں نے مجھے کہا کہ کچھ بڑا کرنا ہے، کچھ مختلف، ورنہ میں شاید آج گیمز کھیل رہی ہوتی یا کسی اور لائن میں ہوتی،“ رمشا نے مسکراتے ہوئے بتایا۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی شخصیت کے کچھ اصول بھی بیان کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دوسروں کو غلطیاں کرنے پر موقع دیتی ہیں، لیکن ”بے عزتی“ وہ حد ہے جہاں وہ سمجھوتہ نہیں کرتیں۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں بتادیا کہ اگر کوئی میری بے عزتی کرے گا تومیں اسے ایک لمحے کی تاخیر کے بغیراپنی زندگی سے نکال دوں گی۔

entertainment

lifestyle

شخصیات