ڈکی بھائی کی خطرناک ویڈیو، لوگ ’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘ کا انتظار کرنے لگے
پاکستان کے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے، لیکن اس بار معاملہ کسی مزاحیہ ولاگ یا جگت بازی کا نہیں، بلکہ ایک خطرناک حرکت کا ہے، جس نے ان کے لاکھوں فالوورز کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا ہے جس میں ڈکی بھائی گاڑی ڈرائیو کر رہے ہیں لیکن وہ ڈرائیونگ سیٹ پر نہیں، بلکہ پاس والی نشست پر براجمان ہیں اور ٹانگیں اسٹیرنگ وہیل پر رکھی ہیں۔ اور اس حال میں گاڑی موٹروے پر چل رہی ہے۔
سوچ رہی ہوں شادی کے بارے میں بات کرنا چھوڑ دوں؟ لائبہ خان
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی آنکھیں بند ہیں، چہرہ سکون میں ہے، اور دونوں پاؤں اسٹیئرنگ پر ٹکے ہوئے ہیں، جیسے خواب میں کوئی نئی ویڈیو ایڈیٹ کر رہے ہوں۔
اگرچہ یہ ایک جدید الیکٹرک کار ہے جس میں خودکار یا آٹو پائلٹ خصوصیت موجود ہے۔
ویڈیو میں ڈکی بھائی موٹر وے پر سفر کے دوران اپنی گاڑی کو خودکار ڈرائیو موڈ پر لگا کرآرام سے خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں اور کوئی دوسرا شخص اُن کے اس ”سفر“ کو کیمرے میں قید کر رہا ہے۔ جبکہ گاڑی فل اسپیڈ سے سڑک پر دوڑ رہی ہے۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پرڈکی بھائی کے اس انداز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہےاور قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
کئی صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب “سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ “ کا انتظار کررہے ہیں۔
صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ، ”کیا یہ نیا یوٹیوب کانٹینٹ ہے؟“
”کہیں واقعی ڈکی بھائی ڈرائیو کرتے کرتے سو تو نہیں گئے؟“
”یا پھر AI نے گاڑی بھی سنبھال لی ہے؟“
صارفین کی ایک بڑی تعداد اس ویڈیو کو ”پری پلانڈ“ اسٹنٹ قرار دے رہی ہے، جبکہ کچھ لوگ اسے ڈکی بھائی کی سنگین لاپروائی کا نتیجہ سمجھ رہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا:
”یہ بندہ ویوز کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے، اگلی ویڈیو میں شاید چاند پر گاڑی چلائے!“
تاحال ڈکی بھائی کی جانب سے اس معاملے پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔ عوام اور مداح اب شدت سے اس ”سوئے ہوئے ڈرائیور“ کی نیند سے جاگنے اور سچ بتانے کا انتظار کر رہے ہیں۔
صارفین کا خیال ہے کہ اگر یہ صرف کانٹینٹ ہے تو مذاق اپنی جگہ، لیکن سڑک پر ایسے اسٹنٹس حقیقی زندگی میں قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.