چین: صوبہ ہیبائی کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
چین کے صوبے ہیبائی میں واقع نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔
چینی خبر ایجنسی شنہوا نیوز کے مطابق شمالی چین کے صوبے ہیبائی کے نرسنگ ہوم میں آتشزدگی کے خوفناک حادثے میں بیس افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
آتشزدگی کے فوراً بعد نرسنگ ہوم میں ضعیف افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے اور سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ نرسنگ ہوم کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
چین میں آتشزدگی، 39 ہلاک متعدد زخمی
چین کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی سے 21 افراد ہلاک
آگ منگل کو چینگدے شہر کی لانگہوا کاؤنٹی میں واقع عمارت میں رات 9 بجے لگی، جس میں کل 39 بزرگ مقیم تھے، رات 11 بجے کے قریب آگ پر قابو پایا گیا، بدھ کی صبح 3 بجے تک کل 20 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی، جب کہ 19 دیگر کو معائنے کے لیے اسپتال بھیجا گیا۔
روئٹرز کے مطابق حالیہ برسوں میں اسی طرح کے واقعات کی ایک سیریز میں یہ تازہ ترین واقعہ ہے، جس میں 2023 میں دارالحکومت کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 26 مریض ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
Comments are closed on this story.