Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے عدنان نامی شہری کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

عدنان کی نماز جنازہ سرجانی ٹاؤن میں ادائی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
شائع 10 اپريل 2025 05:02pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچ کے علاقے کورنگی میں ٹریلرکی ٹکر سے شہری کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بھائی کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق میرا بھائی عدنان دوا ساز کمپنی میں ملازم تھا، وہ ملیرجناح اسکوائر سے ملازمت پر فیکٹری جا رہا تھا۔

کراچی میں ہیوی ٹریفک سے پیش آنے والے مہلک حادثات معمول بن چکے ہیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک نیا گھر صف ماتم میں بدل رہا ہے۔

گزشتہ روز کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے عدنان نامی نوجوان کی جان لے لی۔ عدنان دفتر سے اپنے گھر واپس جا رہا تھا جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

کورنگی اندسٹریل ایریا سنگر چورنگی ٹریفک حادثے میں عدنان کے والد نے غم سے نڈھال ہوکرسوال اُٹھا دیا، اہل خانہ کے مطابق عدنان گھر کا واحد کفیل تھا۔ عدنان کا سب سے چھوٹا بیٹا صرف تین ماہ کا ہے۔ اب ایک اور خاندان کو روزگار، تحفظ اور پیار دینے والا ہاتھ ہمیشہ کے لیے چھن گیا۔

کراچی میں حادثے کے بعد 10 ڈمپر نذرآتش، ڈرائیورز کے احتجاج کے بعد 5 مقدمات درج، 19 افراد گرفتار

سرجانی ٹاؤن کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا، نجی کمپنی میں ملازمت کر رہا تھا۔ عدنان کی نماز جنازہ فیضانِ مدینہ مسجد، سرجانی ٹاؤن میں ادائی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، درج ایف آئی آر کے مطابق عدنان دوا ساز کمپنی میں ملازم تھا، وہ ملیرجناح اسکوائر سے ملازمت پر فیکٹری جا رہا تھا۔

رواں سال 2025 میں اب تک کراچی میں ٹریفک حادثات کے باعث 257 شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں، یہ صرف ایک عدد نہیں بلکہ 257 کہانیاں، 257 خاندان، اور سیکڑوں یتیم بچوں کا دکھ ہے۔

Karachi Heavy Traffic Accidents