بارک اوباما کی اہلیہ نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
سابق امریکی صدر باراک اوباما اور اہلیہ مشیل اوبامہ کے درمیان اختلافات اور طلاق کی خبریں کچھ عرصے سے زیر گردش ہیں، جس پر اب سابق خاتون اول کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بارک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کے درمیان تعلقات کی خرابی اور طلاق کی نوبت تک پہنچنے کی افواہوں نے جنم لیا تھا۔
اب ایک پوڈکاسٹ میں مشیل اوباما نے سیاسی معاملات سے پیچھے ہٹنے اور اپنی شادی شدہ زندگی کے معاملات کے بارے میں افواہوں سے متعلق بات کی ہے۔
کیا باراک اوباما اور مشیل اوباما طلاق کے قریب ہیں؟ افواہیں گردش کرنے لگیں
طلاق کی افواہوں پر سابق امریکی صدر باراک اوباما کا ردعمل، اہلیہ کے ساتھ تصویر جاری کردی
امریکا کی سابق خاتونِ اول مشیل اوباما نے عوام میں اور سیاسی تقریبات میں کم شرکت کے حوالے سے کہا ہے کہ میں اپنی فلاح و بہتری پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔
پوڈکاسٹ میں طلاق کی افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مشیل اوباما نے 8 سال قبل وائٹ ہاس چھوڑنے کے بعد سے اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ میری بیٹیاں بڑی ہو چکی ہیں، انہیں اپنی ترجیحات اور معاملات پر توجہ دینے کی آزادی ملی ہے۔
Comments are closed on this story.