سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ملکی اور عالمی منڈیوں میں نیا ریکارڈ قائم
سونے کی قیمتوں نے ملکی اور عالمی منڈیوں میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جس سے زیورات خریداروں اور سرمایہ کاروں کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔
ملک میں سونا ایک دن میں 10 گرام پر 6688 روپے اور فی تولہ 7800 روپے مہنگا ہو گیا۔ تازہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے جبکہ فی تولہ سونا 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ٹرمپ کی ٹیرف میں 90 دن کی نرمی پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار واپس لے آئی
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 78 ڈالر کے اضافے سے 3118 ڈالر ہو گیا، جو کہ سونے کی تاریخ کی بلند ترین سطحوں میں شمار ہوتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ عالمی سیاسی تناؤ، مہنگائی اور کرنسی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار سونے کو محفوظ اثاثہ سمجھ کر خرید رہے ہیں، جس سے قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بجلی میں ریلیف کے بعد صارفین پر گیس کی قیمتوں سے نیا بوجھ پڑنے کا خدشہ
سونے کی مسلسل بڑھتی قیمتیں عام صارفین کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہیں، خاص طور پر شادی بیاہ کے سیزن میں زیورات کی خریداری ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
Comments are closed on this story.