مشال کی محبت نے علی انصاری کو قصوروار ٹہرادیا
پاکستانی اداکارہ مشال خان نے حالیہ ایک انٹرویو میں محبت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جس نے ان کے مداحوں کو ان کے سابق بوائے فرینڈ علی انصاری کی یاد دلا دی۔
مشال خان، جو اپنی اداکاری کی بدولت کم وقت میں بے شمار مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا چکی ہیں، نے ڈرامہ سیریل ’سنو چندہ‘ میں ’کنزہ‘ کے کردار سے شہرت حاصل کی۔ خاص طور پر ’پری زاد‘ میں ان کی پرفارمنس پر بھی انہیں سراہا گیا۔
نہیں چاہتی کہ میری بیٹیاں شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں، آمنہ ملک نے بتادیا
گو مشال خان اب تک پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل نہ ہوسکی ہیں، لیکن ’سنو چندہ‘ میں ان کا کردار ان کے کیریئر کے لیے ہمیشہ نمایاں رہے گا۔
مشال خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔
اس دوران جب ان سے محبت کے بارے میں سوال کیا گیا، تو ان کے چہرے پر ایک واضح بے رخی نظر آئی، جس پر عمران اشرف نے مذاق کرتے ہوئے پوچھا کہ ایسا چہرہ کیوں بنایا ہے؟
مشال خان نے جواب دیا کہ نہیں نہیں ایسا کچھ نہیں ہے۔ انہیں کبھی محبت کرنے کا شوق نہیں رہا، اور نہ ہی مستقبل میں کبھی ایسا کوئی ارادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ محبت کے بارے میں شاعروں نے ہمیں غلط تصورات دیے ہیں، اور ان کے مطابق محبت وہ نہیں جو تکلیف کا سبب بنے، بلکہ محبت وہ ہوتی ہے جو دو افراد کو ایک دوسرے کے لیے بہتر بنانے کی ترغیب دیتی ہے۔ محبت آٌپ کو اوپر لے جاتی ہے۔
محبت کے بارے میں ان کے خیالات جان کرمداحوں کو وہ زمانہ یاد آگیا جب وہ علی انصاری کے ساتھ تعلقات میں تھیں، اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوب گھومتے پھرتے تھے اور خوشگوار لمحات گزارا کرتے تھے۔ تاہم، علی انصاری کی 2021 میں اداکارہ صبور علی سے منگنی کے بعد دونوں کے تعلقات کا اختتام ہو گیا تھا۔
دونوں کے بریک اپ کی تفصیلات کبھی عوام کے سامنے نہیں آ سکیں، لیکن علی انصاری کی 2022 میں صبور علی سے شادی اور ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش نے ان تعلقات کے خاتمے کو مزید واضح کر دیا۔
Comments are closed on this story.