Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

سی آئی ڈی کے اے سی پی پردیومن کی جگہ اب کون لے گا؟

مجھے پہلے بھی اس کردار کی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا تھا
شائع 10 اپريل 2025 12:19pm

سی آئی ڈی کے شو میں اے سی پی پردیومن کے کردار کی چونکا دینے والی موت کے بعد، معروف اداکار پرتھ سمتھان سی آئی ڈی کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

پرتھ شیواجی ستم کے طویل عرصے سے چل رہے کردار کی جگہ اے سی پی آیوشمان کا کردار ادا کریں گے۔

سمرتی ایرانی کی ”کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2“ کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی، ایکتا کپور کی تصدیق

بھارتی میڈیا کے مطابق پرتھ سمتھان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اس نئے کردار کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ مجھے پہلے بھی اس کردار کی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا تھا۔

پرتھ نے کہا کہ،لیکن پھر میکرز نے مجھے دوبارہ سوچنے کی درخواست کی، اور میں نے اپنے خاندان کے ساتھ اس پر بات کی۔ شروع میں وہ سمجھتے تھے کہ میں مذاق کر رہا ہوں، لیکن جب میں نے انہیں بتایا کہ میں اس موقع کو سنجیدگی سے لے رہا ہوں تو وہ بہت فخر محسوس کرنے لگے۔“

ملائکہ اروڑہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پرتھ نے مزید کہا کہ ”یہ ایک مشہور شو ہے اور اے سی پی پردیومن کے اتنے بڑے کردار کو نبھاناایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ میں اس کردار کو نئی کہانی، سنسنی اور سسپنس کے ساتھ آگے بڑھانے کی کوشش کروں گا۔“

سی آئی ڈی کی دنیا میں یہ تبدیلی اس وقت آئی ہے جب اے سی پی پردیومن کا کردار ایک ڈرامائی انداز میں شو سے باہر ہوتا ہے۔ کہانی کے مطابق، اے سی پی پردیومن مارا جاتا ہے اور نئے اے سی پی آیوشمان کو اس کیس کی تحقیقات کرنے کے لیے لایا جاتا ہے۔

پرتھ نے اس بات کا ذکر کیا کہ ان کا کردار مختلف نوعیت کا ہوگا اور وہ کیسز کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ اے سی پی پردیومن کی موت کی تحقیقات بھی کریں گے۔

india

entertainment

lifestyle