اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ لبنان میں تباہ
اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ایک اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ لبنان میں تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔
اسرائیلی ڈیفنس فورس کے مطابق، اس حادثے کے حوالے سے سیکیورٹی مسائل یا معلومات کے افشاء کا کوئی خدشہ نہیں ہے، اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں کے حادثات نسبتاً نایاب ہوتے ہیں۔ اس سے قبل آخری حادثہ گزشتہ اگست میں پیش آیا تھا، جب ایک طیارہ پامچھیم کے ساحل کے قریب سمندری علاقے میں تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ بعد ازاں، اسرائیلی افواج نے طیارہ بازیاب کر لیا تھا۔
اسرائیل خطے کا نقشہ دوبارہ بنانے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکتا، ترک صدر
چند ہفتے بعد، ایک اور حادثہ پیش آیا جب اسرائیلی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر رفح میں ایک غیر واضح حادثے کا شکار ہوا، جس میں دو فوجی ہلاک ہوگئے، جن میں ہیلی کاپٹر کا قائد پائلٹ بھی شامل تھا، جبکہ 7 دیگر فوجی زخمی ہوئے تھے۔
کیا طالبان نے بگرام بیس امریکہ کو دیدیا؟ حقیقت سامنے آگئی
رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ رات گئے اُس وقت پیش آیا جب 669 یونٹ کے اہلکاروں نے زخمی فوجی کو بچانے کی کوشش کی تھی۔
Comments are closed on this story.