Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

امریکی نائب صدر کے چینی شہریوں کو ’گنوار‘ کہنے پر چین کا سخت رد عمل سامنے آگیا

چینی سوشل میڈیا پر بھی جے ڈی وینس کے بیان کی مذمت کی جانے لگی
شائع 10 اپريل 2025 09:21am

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے چینی شہریوں کو ”گنوار“ کہہ دیا جس کے بعد چین نے ان کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے ردعمل ظاہر کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکی چینل کو انٹرویو میں عالمی معیشت نے امریکا کو سمجھ کیا رکھا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو چاہئیے کہ زیادہ قرض لے کر وہ چیزیں خریدے جو دوسرے ممالک ہمارے لیے بناتے ہیں۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم چین کے گنواروں سے رقم ادھار لیتے ہیں تاکہ وہ چیزیں خرید سکیں جو چین کے گنوار تیار کرتے ہیں۔

امریکی نائب صدر کے اس بیان پر چین نے سخت ردعامل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی وینس کا بیان جاہلانہ ہے، اور امریکی نائب کے ایسے تبصرے حیران کن اور افسوسناک ہیں۔

چین نے اپنے شہریوں کو امریکا سفر کرنے پر خبردار کر دیا

علاوہ ازیں چینی سوشل میڈیا پر بھی امریکی نائب صدر کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہیں۔

صارفین نے لکھا کہ غرور اور بدتمیزی ہی ان کا اصل چہرا ہے۔ ایک صارف نے کمنٹ میں کہا کہ امریکا کے دیہی علاقے سے نکلنے والے اس گنوار کے پاس نقطہ نظر کی کمی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان محصولات کے باعث آئے دن کشدیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں۔

JD vance

chinese peasants

negative remarks

china reply to jd vance