Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

فرانس کا فلسطین کو بطور ’ریاست‘ تسلیم کرنے کا امکان

ایسا کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں کررہا بلکہ ایسا کرنا ہی درست ہوگا، ایمانوئل میکرون
شائع 10 اپريل 2025 09:00am

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بدھ کے روز کہا کہ فرانس ”جون میں“ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر سکتا ہے۔

خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کا مقصد اسرائیل فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی کانفرنس میں اس اقدام کو حتمی شکل فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی جانب بڑھنا چاہیے اور ہم آنے والے چند ماہ میں ایسا کریں گے۔

آپ کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں، مائیکروسافٹ ملازمین کا فلسطین کے حق میں احتجاج

خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کا یہ بیان فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ اور دو ریاستی حل کے سلسلے میں درست سمت کی جانب ایک قدم ہے۔

ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ میں ایسا کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں کررہا بلکہ ایسا کرنا ہی درست ہوگا۔

اسرائیل خطے کا نقشہ دوبارہ بنانے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکتا، ترک صدر

اس سے قبل ایمانوئل میکرون نے فروری 2024 میں کہا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ”فرانس کے لیے ممنوع نہیں ہے،“ بلکہ ایسا اقدام ایک اخلاقی اور سیاسی ضرورت بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینیوں کے مقروض ہیں جن کے ساتھ طویل عرصے سے غیر منصفانہ سلوک کیا گیا ہے۔اور ہم اس خطے کے مرہون منت ہیں جو تنازع نہیں بلکہ امن چاہتا ہے۔

President Emmanuel Macron

PALESTINIAN STATE

France could recognize

macaron