چین نے اپنے شہریوں کو امریکا سفر کرنے پر خبردار کر دیا
چین نے اپنے شہریوں کو امریکا سفر کرنے پر خبردار کردیا۔ چین کی وزارت سیاحت و ثقافت نے چینی سیاحوں کیلئے انتباہ جاری کیا کہ وہ امریکی سفر کیلئے انتہائی احتیاط کریں۔
چین کی وزارت سیاحت و ثقافت نے خبردار کرتے ہوئے چینی سیاحوں کیلئے انتباہ جاری کیا کہ وہ امریکی سفر کیلئے انتہائی احتیاط کریں۔
چین کی وزارت سیاحت و ثقافت کے مطابق امریکا جانے کے رسک کو پوری طرح مدنظر رکھیں کیونکہ چین امریکا تجارتی تعلقات بگڑ رہے ہیں اور امریکا میں خود اندرونی طور پر سیکیورٹی کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔
ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق چینی وزارت تعلیم نے بھی چینی طلبہ کو خبردار کیا ہے۔
وزارت تعلیم کے بیان میں امریکی ریاست اوہائیو کی اسمبلی میں زیرغور ایک بل کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں چین سے متعلق منفی دفعات شامل ہیں۔
یہ بل چین اور امریکی جامعات کے درمیان تعلیمی تبادلوں اور تعاون پر پابندیوں سے متعلق ہے۔ چینی وزارت تعلیم نے طلبہ سے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں امریکی جامعات میں داخلہ لیتے وقت خطرات کا ضرور جائزہ لیں۔
چین کی جانب سے سفری ہدایات ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب حال ہی میں چین نے امریکا سے آنے والی تمام درآمدات پر ٹیرف بڑھا کر 84 فیصد کردیا ہے۔
چینی وزارت خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر 104 فیصد ٹیرف نافذ کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.