Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی نواز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے جو کچھ ہو سکا کروں گا، نواز شریف
شائع 09 اپريل 2025 07:00pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی صدر نون لیگ میاں نواز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ نوازشریف نے عبدالمالک بلوچ سے فوری طور پر بلوچستان کے دورے کا وعدہ نہیں کیا، نوازشریف ، وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد میں لیکر ہی اختر مینگل اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بات کریں گے۔

جاتی امرا میں ہونے والی نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی صدر نون لیگ میاں نواز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے فوری دورہ بلوچستان کا وعدہ نہیں کیا، اگر سیاسی ڈویلپمنٹ ہوئی تو نواز شریف دورہ بلوچستان کریں گے، نواز شریف وزیراعظم کو اعتماد میں لے کر اسٹیک ہولڈرز سے بات کرینگے۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف وزیراعظم سے بات کر کے بلوچستان کے لیے کوئی قدم اٹھائیں گے، نواز شریف نے وعدہ کیا کہ وہ اختر مینگل کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کرینگے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے مہرنگ بلوچ کے حوالے سے بھی بات رکھی، نواز شریف نے مہرنگ بلوچ کے حوالے سے بات کرنے کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل سیاسی ہے، نواز شریف سے ڈاکٹر مالک بلوچ نے اتفاق کیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نواز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے جو کچھ ہو سکا کروں گا، ملاقات میں ڈاکٹرعبد المالک بلوچ نے کوئی ڈیمانڈ نہیں رکھی۔

Nawaz Sharif

AbdulMalik Baloch