پاکستان میں سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30 ڈالر بڑھ کر 3040 ڈالر فی اونس ہوگئی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر اضافے کیساتھ 3040 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 21 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30 ڈالر بڑھ کر 3040 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
gold market
GOLD PRICES GO UP
Gold Rates 2025
مقبول ترین
Comments are closed on this story.