Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

پنجاب میں ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد

خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی، ڈی جی ماحولیات
شائع 09 اپريل 2025 04:26pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ ڈی جی ماحولیات کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی۔

ڈی جی ماحولیات نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

پنجاب بھر میں پانی کا ہوز پائپ استعمال نہیں ہوسکے گا۔ گھروں میں گاڑیاں دھونے کے لیے استعمال ہونے والے پائپ پر پابندی ہوگی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ سرکاری دفاتر، کمرشل عمارتوں میں بھی استعمال پر پابندی ہوگی، ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی کا اطلاق فوری ہوگا۔

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی۔ پانی کا ضیاع روکنے کے لیے پابندی عائد کی۔

ڈی جی ماحولیات کے مطابق خشک سالی کے خدشے کے پیش نظر پانی کا بچاو ناگزیر ہے۔

Punjab Government

Hoz Pipe