Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

پشاور ہائیکورٹ کا افغان مہاجرین کی شہریت کی درخواستیں وزارت داخلہ کو نمٹانے کا حکم

سیکشن 3 کے تحت ان درخواستوں کو نمٹایا جائے، پشاور ہائیکورٹ
شائع 09 اپريل 2025 03:33pm

پشاور ہائیکورٹ نے مہاجر کارڈ کی بنیاد پر شہریت کی درخواستیں وزارت داخلہ کو نمٹانے کا حکم جاری کردیا جبکہ عدالت نے مختلف درخواستیں نمٹا کر وزارت داخلہ کو احکامات جاری کردیے۔

پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس وقار احمد کی سربراہی میں بینچ نے مہاجر کارڈ سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی ۔

سماعت کے دوران درخواست گزار نے بتایا کہ مہاجر کارڈ پاکستان حکومت نے جاری کیا ہے، قانون کے مطابق 4 سال کوئی پاکستان میں گزارے تو وہ شہریت لینے کا اہل ہو جاتا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق وزارت داخلہ سے رابطہ کیا گیا لیکن وہاں درخواست تک نہیں لی جا رہی، پاکستان میں قانون موجود ہے لیکن عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

عدالت نے مختلف درخواستیں نمٹا کر وزارت داخلہ کو احکامات جاری کردیے۔ پشاور ہائیکورٹ نے احکامات جاری کیے کہ سیکشن 3 کے تحت ان درخواستوں کو نمٹایا جائے۔

Peshawar High Court

Afghan Immigrants

Illegal Afghan Immigrants

Pakistan Deporting Illegal Afghan Immigrants

Afghan Deportation