Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

کنگنا رناوت 1 لاکھ کا بجلی کا بل موصول ہونے پر چینخ اٹھیں

اداکارہ نے کانگریس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
شائع 09 اپريل 2025 01:30pm

بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ اور معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے ہماچل پردیش کی کانگریس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کنگنا رناوت نے منالی میں اپنے خالی گھر کے لیے ایک لاکھ روپے کا بجلی کا بل موصول ہونے پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے اور حکومت عوامی مسائل کے بجائے غیر ضروری معاملات میں مصروف ہے۔

کیا کاجول کی بیٹی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار ہے ؟اداکارہ نے بتادیا

کنگنا رناوت نے اپنے بیان میں کہا، ”پورے ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی کی لہر اور زعفرانی رنگ چھایا ہوا ہے، لیکن ہماچل پردیش کی حالت دیکھنا تکلیف دہ ہے۔ میرے منالی کے گھر کا بجلی کا بل ایک لاکھ روپے آیا ہے، جب کہ میں وہاں رہتی نہیں۔ حکومت کے ادارے سموسوں کی تفتیش کر رہے ہیں۔ ہمیں شرمندگی محسوس ہوتی ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔“

کنگنا نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہماچل پردیش کو ترقی کی راہ پر لے جائے اور ان ”بھیڑیوں“ (بھیڑیوں) کے پنجوں سے آزاد کرے جو ریاست کے وسائل کو لوٹ رہے ہیں۔

کنگنا رناوت نے ہماچل پردیش کی کانگریس حکومت کی جانب سے سموسوں اور کیک کے گم ہونے کی تحقیقات پر بھی اعتراض کیا۔ گذشتہ نومبر میں، وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو کی قیادت میں حکومت نے 5 ستاروں والے ہوٹل سے وزیر اعلیٰ کے لیے بھیجے گئے سموسوں اور کیک کے غائب ہونے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ اس پر سوشل میڈیا پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، کیونکہ ریاست مالی بحران کا شکار تھی لیکن حکومت غیر ضروری تحقیقات میں مصروف تھی

entertainment

lifestyle

شخصیات