Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

پنجاب حکومت نے کسانوں کو گندم کی نقل و حمل کی اجازت دے دی

بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمدورفت پر روک ٹوک نہیں ہوگی
شائع 09 اپريل 2025 12:51pm

حکومت پنجاب نے اہم اعلان کرتے ہوئے کسانوں کو صوبے سے گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کاشت کار بھائیوں کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت کسانوں کو صوبے سے گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت مل گئی۔

بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمدورفت پرروک ٹوک نہیں ہوگی جبکہ پنجاب سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت سے کاشتکار کو فصل کا پورا فائدہ مل سکے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے لیے ڈی ریگولیشن اورفری مارکیٹ پالیسی جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری کی جائے گی۔

Wheat

Punjab Government

farmer