بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر سلیم اختر انتقال کرگئے
بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر سلیم اختر، جو فلم انڈسٹری میں اپنی شاندار پروڈکشنز کے لیے جانے جاتے تھے، 8 اپریل 2025 کو ممبئی کے کوکلیابن دھیروبھائی امبانی اسپتال میں انتقال کر گئے۔
ان کی عمر 82 سال تھی ۔ ان کے انتقال سے بھارتی فلم انڈسٹری نے ایک اور عظیم فنکار کو کھو دیا۔ سلیم اختر کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ شمع اختر اور بیٹا سماد اختر شامل ہیں۔
سلیم اختر کو پھول اور انگارے (1993)، قیامت (1983) اور چاند سا روشن چہرہ (2005) جیسی کلاسک فلموں کے لیے جانا جاتا ہے۔
سنی دیول کی شاہ رخ خان کے ساتھ 30 سال بعد دوبارہ کام کرنے کی خواہش
ان کا سب سے اہم کام رانی مکھرجی کو 1997 میں فلم راجہ کی آئے گی بارات سے بالی ووڈ میں لانچ کرنا تھا، جس نے رانی کی فلمی دنیا میں کامیاب آمد کا آغاز کیا۔ اسی طرح، سلیم اختر نے 2005 میں تمنا بھاٹیہ کو بھی ہندی سینما میں متعارف کرایا۔
ان کے دیگر مشہور پروجیکٹس میں بوبی دیول اور رانی مکھرجی کی فلم بادل (2000)، پھول اور انگارے (1993) اور بازی (1995) شامل ہیں، جس میں عامر خان اور ممتا کلکرنی نے اہم کردار ادا کیا۔ ان کے دیگر مشہور فلموں میں چوروں کی بارات، لوہا اور بٹوارہ بھی شامل ہیں۔
سلیم اختر کے انتقال کی خبر کے بعد، بالی ووڈ کی متعدد شخصیات نے سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ اپنے افسوس کا اظہار کیا۔ ان کے اچانک انتقال نے فلم انڈسٹری کو گہرے دکھ میں ڈال دیا ہے۔ ان کے کام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Comments are closed on this story.