Aaj News

جمعہ, مئ 09, 2025  
11 Dhul-Qadah 1446  

خیبر پختونخوا میں ڈرون حملوں پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کشیدگی، سچا کون؟

دہشتگردی کے خلاف جہاں سے بھی انفارمیشن ملتی ہے وہاں آپریشن کیا جا رہا ہے، اختیار ولی خان
شائع 08 اپريل 2025 09:45pm
Ikhtiar Wali and Malik Adeel Clash Over Drone Strikes - Aaj News

وزیراعظم کے کوارڈینیٹراختیار ولی خان نے آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن پورے ملک میں جاری ہے اور دہشت گردی کے خلاف جہاں سے بھی انفارمیشن ملتی ہے وہاں آپریشن کیا جا رہا ہے، ترجمان تحریک انصاف کے پی ملک عدیل اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا واضح میسج ہے کہ کاٹلنگ میں جو ڈرون حملہ ہوا ہے، ہم اس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں میزبان منیزے جہانگیر نے خیبر پختون خوا میں ڈرون حملوں سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں وزیراعظم کے کوارڈینیٹر اختیار ولی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی جانب سے ڈرون حملے ہو رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ڈرون حملے کے سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ اس بارے میں آئی ایس ہی آر یا سیکیورٹی ذرائع نے پریس ریلیز جاری کی ہے۔

اختیار ولی خان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگیٹڈ آپریشن پورے ملک میں جاری ہے اور دہشت گردی کے خلاف جہاں سے بھی انفارمیشن ملتی ہے وہاں آپریشن کیا جا رہا ہے، دہشت گرد اس میں موجود تھے، اس میں کوئی بے گناہ شہری ہے تو صرف آپ پختون خوا سے نہیں ہیں، میں بھی ہوں اور اس کی مذمت کرتا ہوں۔

انھوں نے پی ٹی آئی کے رہنما ملک عدیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنید اکبر صاحب ہوں یا آپ ہوں یا کوئی اور ہو یہ لوگ پوائنٹ اسکورنگ کیوں کرتے ہیں۔ ہم تو آپ سے پوچھ پوچھ تھک گئے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 5 سو ارب روپے دے گئے تھے وہ پیسے کہاں ہیں؟

انھوں نے کہا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو آپ کو نے کیوں نہیں کھڑا کیا۔ آپ خود تو کچھ کرنے کے قابل ہیں نہیں، دہشتگردی کو خود امپورٹ کیا ہے سوات، کاشغر اور وزیرستان کے راستے سے، آپ 15، 16 ہزار فیملیز کو لے آئے تھے، آپ کی اپنی پارٹی کی رہنما شاندانہ گلزار کا بیان پڑھ لیں جو زیادہ پرانا نہیں، انھوں نے تسلیم کیا۔ آپ کے خود اپنے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں دہشت گردی میں۔ پی ٹی آئی والے کسی موضوع کا دفاع نہیں کر سکتے تو اس پر مت بولا کریں۔

آج نیوز کے پروگرام میں ترجمان پی ٹی آئی خیبر پختون خوا ملک عدیل اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا واضح میسج ہے کہ کاٹلنگ میں جو ڈرون حملہ ہوا ہے، ہم اس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں، جتنے بھی بچے اور خواتین شہید ہوئی ہیں، ان کی بھر پورمذمت کرتے ہیں۔

انھوں نے پروگرام میں وزیراعظم کے کوارڈینیٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اختیار ولی صاحب تو کہتے ہیں کچھ بھی نہیں ہوا۔ جو ہلاکتیں وہاں ہوئی اور جو وزیراعظم نے بیان دیا ہوا ہے، ان سے آپ ایک بات کریں گے تو یہی کہیں گے کہ دہشت گردی ہور ہی ہے، ان کو باقی کسی چیز سے کوئی سروکار نہیں ہے، بے گناہ بچے اور عورتیں شہید ہوئی ہیں، ان سے پوچھیں کہ دہشت گردوں کے نام بتائیں جو انھوں نے ٹریس کیے ہیں۔

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے سوال پر ملک عدیل اقبال ترجمان پی ٹی آئی خیبر پختون خوا نے جواب دیا کہ جیسے ہی حراست میں لیا گیا، سارے پارلیمینٹرین وہاں پہنچے، کچھ ابھی راستے میں پھنسے ہوئے ہیں کیوںکہ پورا ایریا بند کیا ہوا ہے۔ بیریئر، کنٹینر لگا کر سڑک کو بلاک کیا ہوا ہے، اطلاعات یہ تھیں کہ علیمہ باجی اور دیگر بہنوں کو ساتھ لے گئے تھے لیکن ابھی معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ لوگ کہاں ہیں۔

انھوں نے اختیار ولی خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں سینئر سیاست دان ہیں وہ یہ بات کر رہے ہیں، عید کو چھوڑیں، ہمیں رات کو بارہ بجے بھی عمران خان سے ملنے دیں تو ہم جانے کے لیے تیار ہیں۔ ہمارے لیے سب سے زیادہ اہم عمران خان ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ ہے ہی نہیں، پچھلے دو ماہ سے ملاقات نہیں کرنے دے رہے۔

ملک عدیل اقبال نے کہا کہ عید پر حکومت کی جانب سے نہیں کہا گیا ورنہ ہماری تو عید ڈبل ہو جائے، یہ لوگ تو بہنوں کو نہیں ملنے دے رہے اور یہ آج کی بات تھوڑی ہے، ریاست ہمارے ساتھ وہ کام کر رہی ہے جو کبھی کسی نے سوتیلے سے نہیں کیا یا دہشت گرد کے ساتھ نہیں کیا۔

انھوں نے گفتگو میں مزید کہا کہ علیمہ باجی نے کہا کہ انھیں فیملی کو نہیں ملنے دے رہے، خان کی کیا صورت حال ہے، اختیار ولی صاحب کی ساری باتیں قیاس آرائیاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ملاقاتیں کروائی جا رہی ہیں، ملک میں دہشت گردی بھی نہیں ہو رہی، یہ سب اسی طرح کی باتیں ہیں، یہ بات ہی غیر متعلقہ ہے کہ وہ لوگ شادی میں آئے تھے اور پولیس والوں سے لفٹ لی۔

اختیار ولی کوارڈینیٹر برائے وزیراعظم نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، یہ لوگ عید کے روز بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں گئے۔ عید کے روز مکمل چھٹی تھی اس کے باوجود یہ لوگ نہیں گئے، جس روز اجازت ہوتی ہے اس روز یہ جاتے نہیں جس روز اجازت یا پلان نہیں ہوتا اس روز چلے جاتے ہیں یہ کوئی خالہ جی کا گھر تو نہیں ہے۔

انھوں نے اس بات کی بھی تردید کی اور کہا کہ میڈیا پر کچھ اور رنگ دینا چاہیں تو الگ بات ہو جاتی، عمران خان کے بیٹے آئیں ہم گلدستے پیش کریں گے، یہ دوسروں کو طعنے دیتے ہیں، ریڈ کارپٹ پر ان کی ملاقات کرائیں گے، جو مطلوب ہوگا وہ چھوٹے گا نہیں اور جو مطلوب نہیں ہے اسے ہمیں پکڑنا نہیں ہے۔

اختیارولی نے مزید کہا کہ یہ ایک یا ڈیڑھ سال کا ریکارڈ اٹھائیں اور بتائیں کہ اس عرصے میں سب سے زیادہ جیل میں عمران خان کی ملاقاتیں نہ ہوئیں تو مجھے دوبارہ ٹی وی پر بیٹھے ہوئے نہیں دیکھیں گے۔

آج نیوز کے پروگرام میں انھوں نے پی ٹی آئی رہنما ملک عدیل اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بات کے دوران لقمہ مت دیں، عمران خان کی جتنی ملاقاتیں ہوتی ہیں، آپ کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ لسٹ وہ بناتے ہیں۔ ان لوگوں نے آج کسی شادی میں جانا تھا ان کو وہاں تک چھوڑ کے آئے ہیں، پولیس والوں سے ان لوگوں نے لفٹ مانگی ہوگی تو انھیں وہیں چھوڑ دیا گیا، اس سے زیادہ کوئی بات نہیں ہے، ملاقات آج نہیں تو کل ہو جائے گی، کیا قیامت آنے والی ہے۔

Aaj News program

Munizae Jahangir

Ikhtiar Wali Khan

Malik Adeel Iqbal