Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

مغربی بنگال میں وقف ایکٹ کیخلاف احتجاج، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، گاڑیاں نذر آتش

احتجاجی مظاہرین نے متعدد گاڑیاں نذر آتش کر دیں اور پولیس پر پتھراؤ کیا
شائع 08 اپريل 2025 06:48pm

مغربی بنگال میں وقف ایکٹ کیخلاف احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں احتجاجی مظاہرین نے متعدد گاڑیاں نذر آتش کر دیں اور پتھراؤ شروع کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد کے جینگی پور میں وقف ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران تشویشناک صورتحال پیدا ہو گئی، جب مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

احتجاج کے دوران بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے، جو وقف ایکٹ کے خلاف اپنی ناراضی کا اظہار کر رہے تھے۔ پولیس نے مظاہرین کو اہم سڑک بلاک کرنے سے روکنے کی کوشش کی تو تشدد بڑھ گیا۔

احتجاجی مظاہرین نے متعدد گاڑیاں نذر آتش کر دیں اور پتھراؤ شروع کر دیا، جس سے علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی۔

بی جے پی کے رہنما امت مالویہ نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کی انتظامی غفلت کی وجہ سے صورتحال سنگین ہوئی ہے۔

یہ واقعہ علاقہ میں شدید بے چینی کا سبب بنا اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس نے اضافی نفری تعینات کر دی۔