Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

لاہور: پولیس نے 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا

متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ذرائع
شائع 08 اپريل 2025 03:17pm

لاہور پولیس نے 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق بچی گھر سے باہر گلی میں فلٹر پلانٹ سے پانی لینے گئی تھی کہ پھیری والے نے بچی کو ورغلا پھسلا کر زیادتی کی کوشش کی۔

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے ملزم کیخلاف چوکی نادر آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن ایکشن لیا۔

ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم راشد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فیصل آباد: دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی پولیس کی گرفت میں آگیا

ایس پی قاضی علی رضا نے بتایا کہ بچی گھر سے باہر گلی میں فلٹر پلانٹ سے پانی لینے گئی تھی، اس دوران پھیری والے ملزم راشد نے بچی کو ورغلا پھسلا کر زیادتی کی کوشش کی

متاثرہ بچی کے والد نوید علی کی مدعیت میں ملزم راشد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

lahore police

criminal arrested

accused rape