Aaj News

جمعہ, مئ 09, 2025  
11 Dhul-Qadah 1446  

سنی دیول کی شاہ رخ خان کے ساتھ 30 سال بعد دوبارہ کام کرنے کی خواہش

وہ ایک بار پھر بالی ووڈ کے کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں
شائع 08 اپريل 2025 02:03pm

اداکار سنی دیول ایک بار پھر بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں اور یہ اعلان انہوں نے اپنی مشہور فلم ڈر (1993) کے 30 سال بعد کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول اور شاہ رخ خان کے درمیان فلم ڈر کے بعد تعلقات میں کشیدگی آ گئی تھی، کیونکہ خان کو ایک ولن کے طور پر زیادہ پسند کیا گیا تھا، جبکہ دیول کا کردار مرکزی ہیرو کا تھا۔ لیکن اب انہوں نے شاہ رخ کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش پیش کردی۔

رتیش دیشمکھ نے اپنی 22 سالہ کامیاب شادی کا رازکھول دیا

پنک ولا سے بات کرتے ہوئے، سنی دیول نے کہا، ”میں شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا پسند کروں گا۔ ہم نے ایک فلم کی تھی اور شاید اب ہم دوسری فلم بھی کر سکتے ہیں۔ یہ اچھا ہوگا کیونکہ وہ ایک مختلف دور تھا اور اب ہم ایک مختلف دور میں ہیں، تو یقیناً یہ ایک نیا تجربہ ہوگا۔“

انہوں نے مزید کہا، ”پہلے، ڈائریکٹرز پوری فلم پر کنٹرول رکھتے تھے، لیکن آج کل زیادہ تر کنٹرول اداکاروں کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ اب وہ کہانیاں نہیں بنائی جا رہیں جو اداکاروں کی شخصیت کو دعسر اندازیں پیش کرتی ہوں اور یہ بہت ضروری ہے۔“

ایک اور انٹرویو میں سنی دیول نے ڈر کے بارے میں کھل کر بات کی تھی اور کہا تھا، ”ڈر کے اختتام پر، لوگوں نے مجھے اس فلم میں پسند کیا، اور وہ شاہ رخ خان کو بھی پسند کرتے تھے۔ لیکن میرا واحد مسئلہ یہ تھا کہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ وہ ولن کے کردار کو پسند کریں گے۔“

یاد رہے کہ فلم ڈر میں شاہ رخ خان کا منفی کردار سنی دیول کے مرکزی کردار کے مقابلے میں زیادہ نمایاں تھا، جس کی وجہ سے شائقین نے شاہ رخ خان کی پرفارمنس کو زیادہ سراہا تھا، اور سنی دیول اس بات سے ناخوش تھے۔

اس فلم کے بعد دونوں اداکاروں کے درمیان کئی سال تک کوئی رابطہ نہیں رہا، اور نہ ہی انہوں نے اسکرین پر ایک دوسرے کے ساتھ کام کیا۔ تاہم، وقتاً فوقتاً انہیں مختلف مواقع پر ایک دوسرے سے گرمجوشی سے ملتے ہوئے دیکھا گیا۔

کام کے محاذ پر، سنی دیول اپنی نئی فلم جاٹ کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم میں سنی دیول کے علاوہ ونیت کمار سنگھ، سیامی کھیر، اور ریجینا کیسینڈرا بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم گوپی چند مالینی کے زیرِ ہدایت 10 اپریل کو بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

entertainment

lifestyle

شخصیات