گھر تباہ، شہر تباہ، مگر حوصلہ بلند، غزہ کے نوجوان کی بالکونی میں بیٹھ کر خوبصورت تلاوت نے دل موہ لیے
غزہ کا ہر گھر تباہ، گلیاں تباہ ہوگئی یہاں تک کہ پورا شہر برباد کردیا گیا مگر دشمن فلسطینیوں کے حوصلے پست نہ کرسکا۔
اسرائیل نے غزہ کے شہریوں پر ظلم و ستم ڈھایا دیا وہیں فلسطینی نوجوان کی خوبصورت تلاوتِ قرآن پاک کی ویڈیو نے مسلمانوں کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا پر غزہ کے پرعزم نوجوان کی ویڈیو مقبول ہو رہی ہے جو تباہ حال مکان کی بالکونی میں بیٹھ کر دلنشین لہجے میں تلاوت قرآن پاک کر رہا، وائرل ویڈیو نے دل موہ لیے۔
دوسری جانب جہاں دنیا بھر سے لوگ فلسطینیوں سے اظہار عقیدت کررہے ہیں وہیں غیر مسلموں کے دلوں میں بھی ان کے لیے فکر موجود ہے۔
حماس کا منہ توڑ جواب، اسرائیل پر 10 راکٹ داغ دیے
شہید فلسطینی صرف نمبر نہیں نام ہیں، جیتے جاگتے انسان ہزاروں جگمگاتی نگاہیں ابدی نیند سوگئیں۔
وہیں آئرش خاتون میری ایورز نے کپڑے پر کشیدہ کاری کے ذریعے فلسطینی شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے اب تک کی گئی بمباری میں 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔
Comments are closed on this story.