Aaj News

جمعہ, مئ 09, 2025  
11 Dhul-Qadah 1446  

کے الیکٹرک کی 8 ارب 13 کروڑ روپے وصولی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر

کے الیکٹرک نے اضافی رائٹ آف کلیمز کی مد میں وصولیوں کے لیے نیپرا سے رجوع کیا ہے
شائع 08 اپريل 2025 12:19pm

کے الیکٹرک کی جانب سے 8 ارب 13 کروڑ روپے کی وصولی کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے اضافی رائٹ آف کلیمز کی مد میں وصولیوں کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے رجوع کیا ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے 8 ارب 13 کروڑ روپے کے اضافی رائٹ آف کلیمز کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے، جس پر نیپرا 17 اپریل کو سماعت کرے گی۔

درخواست میں کے الیکٹرک نے 2017-23 کے ملٹی ائر ٹیرف کی بلنگ سے متعلق کلیمز مانگے ہیں۔ اس سے قبل کے الیکٹرک دسمبر میں بھی 67 ارب 90 کروڑ کے کلیمز کی درخواست کرچکی ہے۔

نیپرا اسٹیک ہولڈرز کو سماعت میں سن کر رائٹ آف کلیمز پر فیصلہ کرے گی۔

nepra

K Electric

National Electric Power Regulatory Authority