Aaj News

جمعہ, مئ 09, 2025  
11 Dhul-Qadah 1446  

ورک پرمٹ کے لیے تعلیمی قابلیت کی تصدیق، کویت نے خودکار نظام متعارف کرا دیا

اس کا اصل مقصد کویت کی جاب مارکیٹ کی سالمیت کو تحفظ فراہم کرنا ہے، رپورٹ
شائع 08 اپريل 2025 11:36am

کویتی حکام نے ملازمتوں کے لیے درخواست دینے والے کارکنوں کے لیے تعلیمی سرٹیفکیٹس کی تصدیق جانچنے کے لیے ایک نیا نظام متعارف کرا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سسٹم کا اطلاق غیر ملکیوں، GCC شہریوں، اور بے وطن افراد پر ہوتا ہے جو آن لائن پورٹلز کے ذریعے ورک پرمٹ کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق کویت کی جانب سے یہ نیا نظام ملازمت کے درخواست دہندگان کی جانب سے جمع کرائے جانے والے جعلی تعلیمی دستاویزات کے سامنے آنے کے بعد متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کا اصل مقصد کویت کی جاب مارکیٹ کی سالمیت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

سعودی عرب میں حج سے پہلے 18 ہزار افراد گرفتار، کون سے ممالک کے شہری شامل؟

اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل مرزوق العتیبی نے ایک سرکلر میں بیان کیا ہے کہ مذکورہ سسٹم کسی بھی ورک پرمٹ کو جاری کرنے سے قبل تعلیمی قابلیت کی تصدیق کرے گا۔

یہ پراسس 3 اہم چیزوں کا معائنہ کرے گا جن میں تعلیمی ڈگری، درخواست دہندگان کی مہارت کا شعبہ اور قابلیت کی منظوری کی حیثیت۔

یہ اقدام کویت کی اپنی افرادی قوت کو ریگولیٹ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، تاکہ صرف اہل افراد کی خدمات حاصل کی جاسکیں۔

WORK PERMITS

Kuwait introduces

automated system

verify academic qualifications