کہیں آپ وٹامن ڈی کی کمی کا شکارتو نہیں؟ یاد رکھیے آپ کی آنتوں کو اس کی قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے
اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ہم اکثر وٹامن ڈی کو ہڈیوں کی صحت اور دھوپ کے ساتھ جوڑتے ہیں، لیکن تحقیق اور ماہرین کا ایک بڑھتا ہوا گروہ یہ بتا رہا ہے کہ وٹامن ڈی کا ایک اور اہم پہلو ہے: آپ کی آنتوں کی صحت۔
جی ہاں، وہ غیر متوقع باتھروم کے دورے، کھانے کے بعد پیٹ کا پھولنا اور دائمی حالات جیسے آئی بی ایس (یک ایسا بیماری ہے جس میں آنتوں میں غیر معمولی حرکت یا افعال کے باعث پیٹ میں درد، گیس، پھولنا اور اسہال یا قبض کی شکایات ہوتی ہیں) یا آئی بی ڈی (سوزش آنتوں کی بیماری) بھی وٹامن ڈی سے منسلک ہو سکتے ہیں، جسے ہم اکثر نظر انداز کرتے ہیں۔
اپریل میں آپ کی جلد خشک کیوں محسوس ہوتی ہے؟ کیا آپ کے پاس اس کا حل ہے؟
عمان میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں آئی بی ایس کے مریضوں اور صحت مند افراد کے درمیان وٹامن ڈی کی کمی کی شرح کا موازنہ کیا گیا۔ اس تحقیق میں 60 آئی بی ایس کے مریض اور 100 صحت مند افراد شامل تھے۔
نتائج سے پتہ چلا کہ آئی بی ایس کے مریضوں میں وٹامن ڈی کی کمی کا تناسب 82 فیصد تھا، جبکہ صحت مند افراد میں یہ صرف 31 فیصد تھا، جو اس بات کا اشارہ کرتا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی اورآئی بی ایس کے درمیان ایک تعلق موجود ہے۔
ایک اور تحقیق جس کا عنوان ”وٹامن ڈی، گٹ مائیکروبائیوم، اور سوزش والی آنتوں کی بیماری“ ہے، میں وٹامن ڈی کی سطح، آنتوں کے بیکٹیریا (مائیکروبائیوم)، اور سوزش والی آنتوں کی بیماری آئی بی ڈی کے درمیان تعلق کی کھوج کی گئی۔
اس تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ وٹامن ڈی کا کردار مدافعتی نظام کو ماڈیولیٹ کرنے اور آنتوں کی رکاوٹ کی سالمیت کو برقرار رکھنے میں اہم ہے۔
ڈاکٹرز کہتے ہیں، ”وٹامن ڈی آنتوں کے جراثیم کو ماڈیولیٹ کرتا ہے۔ اگر وٹامن ڈی کی کمی ہو تو آنتوں کا مائیکروبائیوٹا متاثر ہو سکتا ہے، جس سے آنتوں کی صحت خراب ہو سکتی ہے۔ یہ عدم توازن سوزش کا سبب بنتا ہے، اور بعض اوقات آئی بی ایس یا آئی بی ڈی جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔“
ڈاکٹرز اس بارے میں مزید بتاتے ہیں، ”وٹامن ڈی اور اس کے رسیپٹر کا راستہ آنتوں کی رکاوٹ کے کام کو متاثر کرتا ہے۔ یہ آپ کے مدافعتی نظام کے ردعمل اور آنتوں کے بیکٹیریا کی متوازن حالت کا تعین کرتا ہے۔“
کیا وٹامن ڈی کی کمی پیٹ پھولنے کا سبب بنتی ہے؟ ڈاکٹرز کے مطابق، ”وٹامن ڈی بذات خود اپھارہ کا سبب نہیں بنتا، لیکن اگر آپ کے آنتوں میں مائیکروبائیوٹا کا توازن نہیں ہے، جو کہ وٹامن کمی کی وجہ سے ہو سکتا ہے، تو اپھارہ پیدا ہو سکتا ہے۔“ کچھ لوگ جو سپلیمنٹ لیتے ہیں، وہ اپنی حالت میں بہتری محسوس کرتے ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کچھ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی ہاضمہ کی مشکلات پیدا کر سکتی ہے، بشمول اپھارہ۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ پیٹ کی پریشانیوں کی وجہ نہیں ہو سکتی، لیکن یہ انہیں بڑھا سکتی ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی آئی بی ایس والے مریضوں میں علامات کی شدت کو بڑھا سکتی ہے اور آنتوں کی دیگر دائمی مسائل جیسے لیکی گٹ (Leaky Gut) کا سبب بن سکتی ہے۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں، ”جب وٹامن ڈی کی کمی کو دور کیا جاتا ہے، تو مریضوں کی حالت میں بہتری آتی ہے، اور آنتوں کے افعال میں بھی بہتری آتی ہے۔“
ہم اسے کیسے ٹھیک کر سکتے ہیں؟ ڈاکٹروں کے مطابق، صرف سپلیمنٹ لینے سے مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ یہ بہتر ہے کہ سورج کی روشنی (11am سے 2pm کے درمیان بہترین ہے)، متوازن غذا جس میں وٹامن ڈی سے بھرپور خوراک جیسے سی فوڈز، انڈے اشامل ہوں، اور یہ جاننا کہ آپ کی وٹامن ڈی کی سطح کہاں ہے، اس میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو زیادہ تر انڈور رہتے ہیں یا بزرگ افراد جو سورج کی روشنی سے دور رہتے ہیں، خاص طور پر وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔
ڈاکٹرزسگریٹ نوشی اور ورزش کی کمی کو بھی ملوث سمجھتے ہیں، جو وٹامن ڈی کے جذب کو متاثر کر سکتی ہیں۔
یاد رکھیں، سپلیمنٹس مددگار ہو سکتے ہیں لیکن وہجادو کی چھڑی نہیں ہیں۔ اچھی خوراک، باقاعدہ ورزش، دھوپ میں وقت گزارنا اور صحت مند عادات کا مجموعہ ہی آپ کے آنتوں کی صحت میں بہتری لا سکتا ہے۔
Comments are closed on this story.