Aaj News

جمعہ, مئ 09, 2025  
11 Dhul-Qadah 1446  

پی ٹی آئی رہنما شہریار ریاض کے گھر راولپنڈی پولیس کا چھاپہ

شہزاد ریاض گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث گرفتاری سے بچ گئے
شائع 08 اپريل 2025 09:33am

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی شہریار ریاض کے گھر پر راولپنڈی پولیس نے رات گئے چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث گرفتاری سے بچ گئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی ایک بھاری نفری نے اچانک شہریار ریاض کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا لیکن وہ موقع پر موجود نہ تھے، جس کے باعث انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

اس کارروائی کے دوران علاقے میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی پھیل گئی تاہم پولیس جلد ہی واپس روانہ ہو گئی۔

pti leader

rawalpindi police

Shehryar Riaz

rawalpindi police raid