Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

افوہ ! کھانا جل گیا، یا بے ذائقہ ہوگیا، گھبرائیے نہیں ، 5 منٹ میں سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے

باورچی خانے کی غلطیوں کے فوری حل کے لیے آزمورہ ہیکس پر عمل کریں
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2025 09:19am

تھوڑی دیر کے لیے تصور کریں کہ آپ رات کے کھانے کی تیاری کر رہی ہیں۔ سب کچھ بہترین چل رہا ہے، کچن خوشبو سے مہک رہا ہے، اور آپ کو لگتا ہے کہ آج کا کھانا واقعی خاص ہوگا اور پھر اچانک! کچھ جل جاتا ہے، یا نمک کا تناسب خراب ہو جاتا ہے، یا گریوی پھٹ جاتی ہے، اور ڈش کا ذائقہ پوری طرح سے خراب ہو جاتا ہے۔

ہم سب کبھی نہ کبھی اس صورتحال سے گزر چکے ہیں۔ حقیقت میں، یہاں تک کہ سب سے تجربہ کار باورچیوں کے ساتھ بھی کبھی کبھار ”یہ کیا ہوا؟“ کے لمحے آ جاتے ہیں۔

لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کچن کی یہ چھوٹی موٹی خرابیاں بالکل عام ہیں۔ آپ کو صرف تھوڑی سی توجہ اور چند آسان چالوں کی ضرورت ہے تاکہ سب کچھ ٹھیک ہو سکے اور آپ کا کھانا دوبارہ اپنے بہترین ذائقے میں واپس آجائے۔

اپریل میں آپ کی جلد خشک کیوں محسوس ہوتی ہے؟ کیا آپ کے پاس اس کا حل ہے؟

یہاں ہم آپ کو کچھ فوری ٹوٹکے اور پرو ٹپس دیں گے تاکہ آپ کچن میں ہونے والی عام مشکلات کو چند منٹوں میں حل کر سکیں۔

کھانے کے نچلے حصے کا جلنا

سب سے پہلے، کھانے کو زیادہ ہلانے سے گریز کریں کیونکہ یہ جلنے کی کڑواہٹ کو پورے کھانے میں پھیلا دیتا ہے۔ اس کے بجائے، ایک صاف پین یا برتن لے کر، جلی ہوئی تہہ کو احتیاط سے اوپر منتقل کریں۔ اگر جلی ہوئی بو باقی رہے تو اس میں آلو کا ایک چھوٹا ٹکڑا ڈال کر گریوی کو چند منٹ تک اُبالیں۔ آلو جلے ہوئے ذائقے کو جذب کر لے گا اور آپ کو ایک مزیدار ڈش ملے گی۔

چاول، پاستا یا نوڈلز کا چپچپا ہو جانا

سب سے پہلے،چاول یا نوڈلز کو ابلے ہوئے پانی سے اچھی طرح چھان کر نکالیں اور اس کے بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں تاکہ مزید پکنے سے روکا جا سکے۔ پاستا اور نوڈلز کے لیے، انہیں فوراً گرم پین میں ڈال کر کچھ تیل کے ساتھ اچھی طرح ٹاس کریں تاکہ ان کی ساخت بحال ہو سکے۔ چاول کے لیے، اسے سوس پین میں ڈال کر دوبارہ اُبالیں تاکہ اضافی پانی بخارات بن کر اڑ جائے اور چاول نرم اور خوش ذائقہ رہیں۔

دال کے بنا ’دال‘۔۔۔؟ نئی ریسیپی نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

گوشت کا خشک اور بے ذائقہ ہو جانا

اگر گوشت خشک ہو گیا ہو تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ سرخ گوشت کو واپس نرم اور ذائقہ دار بنانے کے لیے اسے گریوی یا چٹنی میں شامل کریں۔ چکن کے لیے، اسے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر سینڈوچ یا رول کی فلنگ میں بدل دیں۔ اس طرح گوشت کا ذائقہ دوبارہ بحال ہو جائے گا اور آپ کا کھانا مزیدار بن جائے گا۔

مچھلی یا گوشت کو ڈیفروسٹ کرنا بھول جانا

اگر آپ اپنی مچھلی یا گوشت کو ڈیفروسٹ کرنا بھول گئی ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ بس گوشت یا مچھلی کے پیکٹ کو ٹھنڈے پانی کے نیچے دھو لیں تاکہ یہ تیزی سے پگھل جائے۔ آپ اسے بیگ میں بند کرکے کمرے کے درجہ حرارت پر پانی میں بھی بھگو سکتی ہیں۔ سرخ گوشت کے لیے، پریشر ککر میں اسے آہستہ آہستہ پکائیں تاکہ یہ محفوظ طریقے سے ڈیفروسٹ ہو جائے اور آپ کا کھانا جلدی تیار ہو سکے۔

ڈش میں سیزننگ کا خیال نہ رکھنا

اگر آپ ڈش میں نمک یا مسالہ ڈالنا بھول گئی ہیں تو بھی مسئلہ نہیں ہے۔ نمک کو فوری طور پر تھوڑے سے گرم پانی میں گھول کر ہلکی آنچ پر ڈش کے اوپر چھڑک سکتی ہیں۔ مسالوں کے لیے، تھوڑا سا تیل گرم کریں اور اس میں مسالہ ڈال کر اسے اپنے کھانے پر انڈیل دیں۔ اس سے آپ کی ڈش کا ذائقہ فورا بہتر جا سکتا ہے اور کھانا مزیدار ہو جائے گا۔

یار رکھیں گھر میں کھانا پکانے کی اصل خوبصورتی پکانے والے کی محنت اور جذبے میں چھپی ہوتی ہے۔ ہر ڈش کے پیچھے ایک کہانی یا یاد چھپی ہوتی ہے، جو اسے خاص اور یادگار بنا دیتی ہے۔ اس لیے تکنیکی پہلوؤں پر زیادہ زور دینے کے بجائے، ہم آپ کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ آپ اپنے جذبات اور محبت کو کھانے کی تیاری میں شامل کریں، کیونکہ یہی وہ چیز ہے جو کھانے کو واقعی منفرد اور ناقابل فراموش بنا دیتی ہے۔ اور جب کبھی وہ ’افوہ‘ لمحے آئیں، تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ کیونکہ ہمیشہ ایک حل موجود ہوتا ہے۔

دسترخوان

Women

lifestyle

Hacks