Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

پاکستان پی آئی اےکی پرواز میں سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر مسافرکا ائیرہوسٹس پر تشدد

پیرس پہنچنے پر سکیورٹی اہلکاروں نے مسافر کو گرفتار کرلیا
شائع 07 اپريل 2025 11:41pm

پی آئی اے کی پیرس پرواز کے دوران ایک مسافر نے سگریٹ پینے سے منع کرنے پر ایئرہوسٹس پر حملہ کردیا، فرانسیسی پولیس نے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ائیرلائن ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز میں خاتون فضائی میزبان نے سفیر نامی شخص کو سگریٹ نوشی سے منع کیا، جس پر وہ آپے سے باہر ہوگیا اور فضائی میزبان کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا، اس دوران فلائٹ اسٹیورڈ نے ائیرہوسٹس کو بچانےکی کوشش کی تو مسافر نے فلائٹ اسٹیورڈ سے بھی ہاتھا پائی کی۔

ائیرلائن ذرائع کے مطابق پیرس میں لینڈنگ فرانسیسی پولیس نے مسافرکو گرفتارکرلیا ہے۔ پی آئی اے نے مسافر کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اب وہ کبھی پی آئی اے کی پرواز میں سفر نہیں کرسکے گا۔

Passenger

assaults air hostess