Aaj News

جمعہ, مئ 09, 2025  
11 Dhul-Qadah 1446  

چئیرمین نیپرا اور ارکان کی ہوش ربا تنخواہیں سامنے آگئیں

چئیرمین نیپرا و ممبران معاوضے اور الاؤنس کا تعین خود کرتے ہیں، دستاویز
اپ ڈیٹ 07 اپريل 2025 08:11pm

چئیرمین نیپرا سرکار سے کتنی تنخواہ وصول کرتے ہیں؟ تنخواہوں اور الاؤنسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ دستاویز کے مطابق چئیرمین نیپرا اور ممبران معاوضے اور الاؤنس کا تعین خود کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا ریگولیٹر کی مینجمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں، دستاویزات کے مطابق چئیرمین نیپرا سرکار سے ماہانہ 32 لاکھ 47 ہزار 606 روپے وصول کرتے ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ممبران کی ماہانہ تنخواہ 29 لاکھ 43 ہزار 64 روپے ہے، مجموعی طور پر 4 ممبران ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

دستاویز کے مطابق ایک سال مکمل ہونے پر تنخواہ کے برابر گریجویٹی بھی ملتی ہے، گریجویٹی کی مد میں چیئرمین و ممبران سب کو ادائیگی کی جاتی۔

دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چئیرمین نیپرا، ممبران اور ملازمین کو ریگولیٹری الاؤنس بھی دیا جاتا ہے، چئیرمین نیپرا وممبران معاوضے اور الاؤنس کا تعین خود کرتے ہیں۔

nepra

Chairman nepra