Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

متنازع وقف بل کے خلاف بھارتی مسلم قیادت کا قومی تحریک کا اعلان

تحریک کا آغاز دہلی کے ٹاکٹور اسٹیڈیم میں اجتماع سے ہو گا اور عید الاضحیٰ تک جاری رہے گا، مولانا فضل الرحمٰن مجددی
شائع 07 اپريل 2025 05:11pm

بھارتی لوک سبھا میں وقف (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری کے بعد ملک بھر میں مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بھرپور قومی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جنرل سیکریٹری مولانا محمد فضل الرحمٰن مجددی نے اعلان کیا کہ “قیادت کسی قربانی سے گریز نہیں کرے گی اور انصاف پسند قوتوں کے ساتھ مل کر ظالمانہ ترامیم کے خلاف ایک مضبوط تحریک چلائی جائے گی۔

مولانا محمد فضل الرحمٰن مجددی کا کہنا تھا کہ مہم کا آغاز دہلی کے ٹاکٹوراسٹیڈیم میں عظیم عوامی اجتماع سے ہو گا جو عید الاضحیٰ تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک کے پہلے مرحلے میں ایک ہفتے تک ”وقف بچاؤ، دستور بچاؤ“ کی مہم چلائی جائے گی، بورڈ قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ترامیم کو چیلنج کرے گا اور پُرامن احتجاج کرے گا۔

مولانا مجددی نے مزید کہا ہے کہ بھارت کی ہر ریاست میں مسلم رہنماء علامتی گرفتاری دیں گے، ضلعی سطح پر احتجاج منظم کیے جائیں گے۔

india

world

AIMPLB

movement

controversial Waqf bill