Aaj News

پیر, اپريل 28, 2025  
29 Shawwal 1446  

آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات کا دورہ پاکستان، اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا امکان

دورے کے دوران وزیر اقتصادیات میکائیل جبروف شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
شائع 07 اپريل 2025 01:21pm

آذربائیجان نے پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آذربائیجان کے اکانومی کے وزیر میکائیل جبروف کل 8 اپریل پاکستان کے دورے میں آئیں گے۔ اور سرمایہ کاری کے منصوبوں پر معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔ میکائیل جبروف مفاہمتی یاداشتوں کو حتمی شکل دیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق دورے کے دوران میکائیل جبروف وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

عمران خان ہمارے ساتھ میٹنگ میں نہیں بیٹھتا تھا، آج وہی میٹنگز میں آنے کیلئے منتیں کر رہا ہے، خواجہ آصف

علاوہ ازیں میکائیل جبروف نائب وزیراعظم کے ساتھ وفود کی سطح بات چیت کریں گے جس دوران ملاقات میں سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوگا

ذرائع کے مطابق اپریل کے آخر میں آزبائیجان کے صدر الیہام علیوف کا بھی دورہ پاکستان متوقع ہے۔ صدر الیہام علیوف کے دورے میں سرمایہ کاری معاہدوں پر باقاعدہ دستخط ہوں گے۔

Azerbaijan

Pakistan Visit

million dollar investments