Aaj News

اتوار, اپريل 20, 2025  
21 Shawwal 1446  

اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 39 فلسطینی شہید کردیے

فضائی حملوں میں رہائشی عمارتوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا
شائع 06 اپريل 2025 11:11pm

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری ہے آج مزید 39 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے کی گئی بمباری میں جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں 19 جبکہ غزہ سٹی کے زیتون محلے میں 2 افراد شہید ہوئے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے دیر البلح میں ایک گھر پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ پر اسرائیل کے حملے،7 بچوں سمیت مزید30 فلسطینی شہید

طبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ خان یونس میں 19، غزہ طوفہ اور اطراف میں 10 جبکہ دیر البلح میں 8 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں بھی حملے کیے ہیں، جس میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں ممنوعہ ہتھیاروں کی بمباری سے ہزاروں لاشیں بھاپ میں تبدیل

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے فضائی حملوں میں رہائشی عمارتوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے اب تک کی گئی بمباری میں 60 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

ISRAELI ATTACKS

Israel Gaza War