Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

پاک افغان بارڈر سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 8 خوارج دہشت گرد ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں 4 خارجی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 06 اپريل 2025 07:17pm

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر سے خارجیوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل کے علاقے میں پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب میں خارجیوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں دراندازی کی کوشش کی تھی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 16 خارجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں، ایک ماہ میں 158 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا کہ پاکستان بار بار افغان عبوری حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ کے لیے کہتا رہا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

ترجمان پاک فوج نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان عبوری حکومت خوارج کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا، سیکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے جب کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان دہشت گردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے 8 خوارجیوں کو جہنم واصل اور 4 کو زخمی کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے پاکستان میں شرانگیزی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، پاک افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔

صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین کیا ہے۔

آصف علی زرداری نے 8 خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج ملکی سرحدوں کی ہمہ وقت حفاظت کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح آج بھی بر وقت کارروائی کرکے خوارجی دہشت گردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی کو ناکام بنایا، پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے 8 خوارجی دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔

پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

ژوب: پاک افغان سرحد سے در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 خوارجی ہلاک

انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے، قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

rawalpindi

ISPR

security forces

Pak Afghan border

security forces operation

Terrorists killed

Inter Services Public Relations (ISPR)