Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

نوجوان کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا، با اثر افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

نوجوان نے یونین کونسل جھانگارا کے چیئرمین کے خلاف کچھ دن قبل پوسٹ شیئر کی تھی
اپ ڈیٹ 06 اپريل 2025 07:44pm

سیہون شریف کی یونین کونسل جھانگارا کے رہائشی سوشل ورکر تنویرخاصخیلی کو سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈالنا مہنگا پڑ گیا، بااثر افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

سوشل ورکر تنویر خاصخیلی نے یونین کونسل کے چیئرمین و وڈیرے کے خلاف کچھ دن قبل پوسٹ شیئر کی تھی جس کے بعد یونین کونسل چیئرمین نے سوشل ورکر کو اپنے نجی اوطاق پر بدترین تشدد کا نشانہ کرکے شدید زخمی کردیا۔

زرائع کے مطابق متاثرہ نوجوان تنویر خاصخیلی کے تشدد کو تین دن گذر گئے ہیں میڈیکل رپورٹ آنے کے باوجود بھی ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا ہے۔

صدر آصف زرداری کیخلاف نازیبا پوسٹ کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑگیا

بھارت میں غیرملکی خواتین سیاحوں کی ’بولی‘ لگانا یوٹیوبر کو مہنگا پڑ گیا

متاثرہ نوجوان کے والدین کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے پر تشدد کا مقدمہ فوری طور بااثر چیئرمین و وڈیرے سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔

دوسری جانب چیئرمین جھانگارا کا کہنا تھا کہ تشدد میں نے نہیں کیا ہے، خاصخیلی برادری کے آپس میں جھگڑے چل رہے ہیں اور دوسری خاصخیلی برادری کے افراد میرے ملازم ہیں۔

تشدد کے شکار نوجوان تنویر خاصخیلی کے ورثاء کا ڈی آئی جی حیدرآباد اور وزیراعلیٰ سندھ سے مقدمہ درج کروانے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Sehwan Sharif

victim

social media post

YOUNG MAN