Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

امریکی کانگریس کا اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

کانگریس رکن جنرل جیک برگمین اور ٹام سوزی وفد کی قیادت کریں گے
اپ ڈیٹ 06 اپريل 2025 06:17pm
کانگریس رکن جنرل جیک برگمین
کانگریس رکن جنرل جیک برگمین

امریکی کانگریس کا ایک اعلی۔سطح وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، امریکی کانگریس کے اراکین پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریسی وفد 10 سے 15 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا، کانگریس رکن جنرل جیک برگمین اور ٹام سوزی وفد کی قیادت کریں گے۔

امریکی کانگریس کے اراکین پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں، کانگریسی وفد وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملے گا-

وفد مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کرے گا، وفد آزاد جموں و کشمیر کا دورہ بھی کرے گا وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ امریکی وفد کرتارپور راہداری کا دورہ اور بابا گرو نانک کے مزار پر حاضری دے گا۔

کانگریسی وفد کے دورے کا مقصد پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے، دورے میں معیشت، تجارت، دفاعی اور عسکری تعلقات، اور تعلیم جیسے اہم امور ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔

visits pakistan

High level

Congressional delegation