Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

نواز اور شہباز شریف کی لندن روانگی کی تیاری، اوورسیز کنونشن کی تیاریاں

لندن روانگی اہم سیاسی اور تنظیمی مشاورت کے لیے نہایت اہم قرار
اپ ڈیٹ 06 اپريل 2025 02:33pm

وزیراعظم شہباز شریف 11 اپریل کو لندن روانہ ہوں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بھی 12 اپریل کو برطانیہ روانہ ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے اس دورے کو اہم سیاسی اور تنظیمی مشاورت کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 11 سے 13 اپریل تک لندن میں قیام کریں گے جہاں وہ پارٹی قائد نواز شریف سے اہم مشاورت کریں گے۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی پر نواز شریف کی عوام کو مبارکباد، مہنگائی میں مزید کمی کی امید ظاہر

نواز شریف لندن میں دو ہفتے قیام کریں گے۔ اس دوران وہ مسلم لیگ (ن) کے اوورسیز کنونشن سے خطاب کریں گے اور اپنی صحت سے متعلق میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔

کینالز معاملے پر سندھ اور پنجاب آمنے سامنے، بیان بازی میں شدت

پارٹی ذرائع کے مطابق، اس دورے میں آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی، حکومت کی کارکردگی اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں سے رابطہ بڑھانے اور پارٹی بیانیے کو عالمی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

Nawaz Sharif

PM Shehbaz Sharif

London Visit