عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھاری کمی
عالمی سطح پر معاشی بے یقینی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی
عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5500 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 20 ہزار روپے کا ہو گیا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 4714 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 74 ہزار 348 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 51 ڈالر کی کمی کے بعد 3038 ڈالر پر ریکارڈ ہوا۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، اور فی تولہ چاندی 460 روپے سستی ہو کر 3120 روپے پر آگئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی بے یقینی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
bullion rates
Gold Rates 2025
Silver Rates
مقبول ترین
Comments are closed on this story.