Aaj News

اتوار, اپريل 13, 2025  
14 Shawwal 1446  

کراچی میں 150 افغان باشندوں کو ملک بدری کے تحت حراست میں لےلیا گیا

شہر میں 16ہزار ایک سو 38 کارڈ ہولڈر افغان موجود ہیں، ڈی آئی جی ضلع جنوبی اسد رضا
شائع 05 اپريل 2025 07:24pm

کراچی میں 150 افغان باشندوں کو ملک بدری کےتحت حراست میں لےلیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سےایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے کراچی اور جیکب آباد میں ہولڈنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جبکہ سکرنڈ، شہید بینظیر آباد میں 1500 افراد کی مجموعی گنجائش کا حامل ایک ٹرانزٹ پوائنٹ قائم کیا گیا ہے.

ڈی آئی جی ضلع جنوبی سید اسد رضا نےبتایا کہ اب تک 162 اے سی سی ہولڈرز کو ہولڈنگ کی سہولت پر لایا گیا ہے کیونکہ ان میں سے کچھ کو پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) ہولڈر ہونے کی وجہ سے واپس یا رہا کر دیا گیا تھا۔

غیر قانونی مقیم افراد اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31مارچ تک پاکستان چھوڑنے کا حکم، ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی

افغان سیٹیرن کارڈ کے حامل افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا سلسلہ جاری

انہوں نے مزید کہا 4 اپریل تک 242 افغانیوں کو کیمپ میں لایا گیا جس میں سے 10 کو رہا کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی سید اسد رضا نے بتایا 16ہزار ایک سو 38 کارڈ ہولڈر افغان موجود ہیں، ضلع شرقی میں سب سے ذیادہ 11ہزار 2 سو 33 ، غربی میں 2 ہزار 7 سو 52 ، کورنگی میں 910 ، ملیرمیں 396 میں ، وسطی میں 406 ، کیماڑی میں 203، جنوبی میں 120 اور سٹی ڈسٹرکٹ میں 78 کارڈ پولڈر موجود ہیں۔