Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

ریلوے مسافروں کےلیے خوشخبری : کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان

خوشحال خان خٹک ایکسپریس عوامی ٹرین ہے،اس ماہ کے آخر میں بحال کر دیں گے، حینف عباسی
شائع 05 اپريل 2025 06:04pm

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کراچی سے پشاورجانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کردیا۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا پانچ سال بعد دوبارہ آغاز ہوگا، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو مارچ 2020 میں کرونا وائرس کے باعث بند کردیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپریل2025 کے آخرمیں خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر بحال کیا جائیگا۔

ہفتے میں 2 دن کے بجائے 7 دن ٹرین چلے گی، حنیف عباسی کا بلوچستان میں ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان

بانی پی ٹی آئی کے خلاف 8، 9 وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، حنیف عباسی

وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے، کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد،کشمور،ڈی جی خان کاروٹ ہے، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو اپریل کےآخرمیں بحال کیا جائے گا ۔

Hanif Abbasi

Railway Minister

Trains