Aaj News

ہفتہ, اپريل 12, 2025  
13 Shawwal 1446  

کرپشن تحقیقات: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سواتی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

اسپیکر صوبائی اسمبلی نے انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کو جواب جمع کرا دیا
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2025 06:40pm

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کے خلاف تحقیقات آغاز ہوچکا ہے، اسپیکر صوبائی اسمبلی نے انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی کو جواب جمع کرا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر اسپیکر کوعہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، کرپشن ثابت ہونے پر پارٹی اسپیکر کو عہدہ چھوڑنے کا کہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عہدہ نہ چھوڑنے پر اسپیکر کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے، بے گناہ ثابت ہونے پر اسپیکر اور اعظم سواتی کے درمیان صلح کرانے کا ٹاسک وزیراعلیٰ کے حوالے کردیا گیا۔

اعظم سواتی پیدائشی جھوٹا ہے، مؤقف بانی پی ٹی آئی کے سامنے پیش کروں گا، اسپیکر کے پی بابر سواتی

اسپیکر کے پی اسمبلی کا نام پی این آئی فہرست میں شامل کرنے پر وفاق سے جواب طلب

زرائع کے مطابق بےقاعدگیاں ثابت ہونے پر اسپیکر کو انہیں درست کرنے اورغلط فیصلے واپس لینے کیلئے وقت دیا جائے گا۔

اسپیکر بابر سلیم سواتی کے خلاف بھرتیوں اور پروموشنز میں بے قاعدگیوں کےالزامات ہیں۔

pti

azam sawati

SPEAKER KPK