Aaj News

ہفتہ, اپريل 12, 2025  
13 Shawwal 1446  

10 منزلہ عمارت جتنا سیارچہ چاند سے ٹکرانے کے قریب

یہ سیارچہ کتنی تباہی کرے گا؟
شائع 05 اپريل 2025 04:14pm
Ten-Storey Asteroid May Hit Moon Soon - Aaj News

ناسا کے مطابق ایک سیارچہ جس کا حجم 10 منزلہ عمارت کے برابر ہے اور جو پہلے زمین سے ٹکرانے کے امکان ظاہر کررہا تھا، اب اس کے زمین کے بجائے چاند سے ٹکرانے کے زیادہ امکانات ہیں۔

ناسا کے ماہرین اور دنیا بھر میں سیاروں سے دنیا کی حفاظت کرنے والی کمیونٹی کے ارکان نے پہلے محسوس کیا تھا کہ سیارچہ وائی آر فور 2024 جس کا سائز 174 سے 220 فٹ کے درمیان ہے، 2032 میں زمین سے ٹکرائے گا۔

لیکن اب سائنسدانوں نے کہا ہے کہ سیارچے کا زمین سے ٹکرانے کا امکان انتہائی کم ہے۔ حال ہی میں ناسا نے اس کے ٹکرانے کے خطرے کو صفر کے قریب کم کر دیا تھا۔

تاہم ناسا کی ٹیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے ’وائی آر فور 2024‘ کے 2032 میں چاند سے ٹکرانے کے امکانات 1.7٪ سے بڑھ کر 3.8 ٪ پر پہنچ گیے ہیں۔

ناسا کی ٹیم کا کہنا ہے یہ مشاہدہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ اور زمینی دوربینوں دونوں سے لیے گئے مشاہدات کی بنیاد پر ہے۔

10 story Building Asteroid