نیوزی لینڈ میں افغان شائقین کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے بدتمیزی، پی سی بی کی مذمت
پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ مانگانوئی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران قومی کھلاڑیوں سے بدزبانی کرنے والے غیر ملکی شائقین کے رویے کی شدید مذمت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق میچ کے دوران گراؤنڈ میں موجود افغان شائقین کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز کے خلاف نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کی گئی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے: امام الحق منہ پر فیلڈر کی گیند لگنے سے انجری کا شکار
واقعے کے دوران پاکستانی بلے باز خوشدل شاہ نے غیر ملکی شائقین کو نازیبا الفاظ ادا کرنے سے منع کیا، جس پر مشتعل شائقین نے پشتو زبان میں مزید بدکلامی شروع کر دی۔
لاہور میں کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ دو افغان شائقین نے خوشدل شاہ کے ساتھ ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی، جس پر گراؤنڈ میں موجود سیکیورٹی فورسز کو مداخلت کرنا پڑی۔
پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے اس واقعے کی شکایت انتظامیہ کو کی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں غیر ملکی شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔
پاکستان اور نیوزیلینڈ کے آخری میچ میں اسٹیڈیم اچانک اندھیرے میں ڈوب گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی میدانوں میں کھلاڑیوں کی عزت اور احترام کا خیال رکھا جانا چاہیے، اور اس قسم کا رویہ کھیل کے جذبے کے خلاف ہے۔
پی سی بی نے منتظمین سے مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments are closed on this story.