Aaj News

ہفتہ, اپريل 12, 2025  
13 Shawwal 1446  

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے: امام الحق منہ پر فیلڈر کی گیند لگنے سے انجری کا شکار

منہ پر گیند لگنے کے بعد وہ شدید تکلیف میں نظر آئے اور فوری طور پر انہیں لے جانے کے لیے ایمبولنس بلائی گئی
شائع 05 اپريل 2025 12:46pm

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے اوپنر امام الحق انجری کا شکار ہوگئے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری اس میچ میں امام الحق بیٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوئے۔

دوسری اننگز میں گرین شرٹس کی بیٹنگ کے دوران امام الحق رن لینے کے لئے دوڑے، اور اس دوران فیلڈر کی تھرو ان کے ہیلمٹ سے ہوتی ہوئی ان کے منہ پر جا لگی، جس سے وہ زمین پر گر پڑے۔ امام الحق کے منہ پر گیند لگنے کے بعد وہ شدید تکلیف میں نظر آئے اور فوری طور پر انہیں میدان سے باہر لے جانے کے لیے ایمبولنس بلائی گئی۔

فزیو اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے فوری طور پر امام الحق کا علاج کیا، اور بعد ازاں ان کا کنکشن ٹیسٹ کیا گیا جو کہ ناکام رہا۔ اس کے بعد امام الحق کو ریٹائر ہرٹ ہو کر میدان سے باہر جانا پڑا۔ امام الحق کی انجری کے بعد ان کی جگہ عثمان خان کو بیٹنگ کے لئے بھیجا گیا۔

Pakistan vs New Zealand

Imam ul Haq Injured